اس رپورٹ میں آیا ہے کہ غزہ پٹی سے اطراف کی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے بند نہیں ہوسکے ہیں نہ ہی اسرائیلی فوجیوں کے مرنے میں کمی آئی ہے۔
صیہونی اخبار کی رپورٹ میں درج ہے کہ حماس کو ختم کرنا ناممکن ہے لہذا دوسرا ٹارگیٹ حاصل کرنا ہوگا یعنی قیدیوں کی رہائی۔
دوسری جانب حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی گروہوں سے مشوروں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے نتائج سے انہیں آگاہ بھی کیا گیا ہے۔
کئی ذرائع نے دعوی کیا گیا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ تقریبا نتیجے تک پہنچ گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ